وزیر داخلہ شیخ رشید 258

وزیر داخلہ شیخ رشید کا وزیر اعظم عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کے لئے دعا

اسلام آباد(رپورٹنگ آ ن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا اللہ تعالی وزیر اعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انشاا للہ؛عمران خان جلد صحتیاب ہونگے۔یاد رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطا ن نے تصدیق کی ہے کہ وز یر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں