وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت اجلاس، ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور کر لی، اٹھارہ جولائی کو گندم کی درآمد کیلئے کھولے گئے کم بولی والے ٹینڈر کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایل پی جی پر لیوی ریٹ عائد کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئیں جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پیش کی گئی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور کر لی، اٹھارہ جولائی کو گندم کی درآمد کیلئے کھولے گئے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔