ریاض (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک سعودی وزرائے خارجہ کی جانب سے گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو سمٹ کے مقاصد کو سراہا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نپٹنے کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔