اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجیریا کے وزیر خارجہ رامتنے لامامرا سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے سائیڈ لائن ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
