اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی، او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔
پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، نائب وزیراعظم اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔









