کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسان دوست اقدام کرتے ہوئے گھریلو حادثے میں جھلسنے والے کم سن بچے حسنین ولد عبدالخالق کے علاج کے تمام اخراجات حکومت کے ذمہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں حسنین گزشتہ روز اپنے گھر میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ بچے کے والد، مغربی بائی پاس کوئٹہ کے محنت کش عبدالخالق علاج کرانے سے قاصر تھے،
تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بچے کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا حکومتی بروقت اقدام اور ماہر طبی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں معصوم بچے کی جان بچائی گئی اور وہ اب روبہ صحت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بچے کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا حسنین کے والدین نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔









