کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی کے گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سی ایم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی نقصان سے دل بے حد افسردہ ہے، یہ المناک سانحہ ہے جس نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے ۔
میر سرفراز بگٹی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا ۔






