لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شیخوپورہ کے نواحی گائوں میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اورواقعہ کے محرکات اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔