اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل منگل ہو گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کریگی ۔ ذرائع کے مطابق ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس بریفنگ دیگی،پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی کی منظوری ہو گی،کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2020ـ21 کیلئے جموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دی جائیگی،الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پرایذائڈنگ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی، سپیشل کورٹ بنکس پشاور کے پریذائڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع ایجنڈا میں شامل ہیں ،پاک عرب ریفائنری لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں ،زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگی،کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔