شبلی فراز 250

وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاء اللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں