وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم کا بلوچستان زلزلےمیں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہم کی جائے، وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔