وزیر اعظم 228

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ تمام پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل خبر تھی کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کردی ہے، اور آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادائیگی کرتی ہے، ساڑھے 7 فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر 18 ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا، لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں