راہول گاندھی 22

وزیر اعظم مودی میر افون ٹیپ کر رہے ہیں، راہول گاندھی

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا ” میں قائم حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کا فون ٹیپ کر رہے ہیںاور وہ جو بھی الزامات لگا رہے ہیں ان سب کے ثبوت اسی فون میں موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر آنے سامنے بحث کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہو جائے گاکہ کوں غیر ملکی طاقتوں کے کنٹرول میں ہے اور کون ملک مخالف ہے۔

حزب اختلاف نے کہا کہ اس سب کے بارے میں انکے پاس اہم معلومات ہیں جو تمام میرے ہی فون میں موجو د ہیں۔راہول گاندھی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس ” پر لکھا ”مودی جی، لوگ آپکے، سٹیج آپکا، ماحول آپکا ، پھر بھی سکرپٹ کی ضرورت ۔ لگتا ہے دبائو میں گھبرا گئے ہیں، خیر کوئی بات نہیں ، جج بھی اپنی پسند کا بٹھالیجئے، بس آپ تو آجائیے، ملک جانتا چاہتا ہے کہ اسکا اصل دشمن کون ہے ”۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ میں بحث کی بات کرتی ہے لیکن جب انہوںنے ایوان میںمسائل اٹھانے کی کوشش کی تو ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں