شہباز شریف 166

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بونر داس میں مکان کی چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چلاس ، بونر داس میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ چلاس ، بونر داس میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں