فرخ حبیب

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ، فرخ حبیب

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ 432ارب کی نئی مشینری امپورٹ کی گئی ہے

سابق حکمران کشکول اٹھائے پھرتے تھے آئی ایم ایف دیگر عالمی مالیاتی ادارے عمران خان کوقرض دینے کے لئے پیچھے پیچھے پھر رہے ہیں ہمیں آئی ایم ایف کے طعنے دینے والی ن لیگ خزانے میں صر ف 9ارب ڈالر چھوڑ کر گئی جبکہ پہلے سال ہی ہمیں 10ارب ڈالر کے قرض کی قسط کی ادائیگی کرنا تھی ملک ڈیفالٹ کرسکتا تھاٹیکسٹائل صنعت کے مسائل صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں ویونگ سٹی کی کینسلنگ بحال کر دی گئی ہے پاور لومز مالکان30جون تک فارم فل کر کے 73لاکھ روپے میں فی ایکڑ پلاٹ حاصل کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام دوست وبزنس فرینڈلی ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا ئے گا،بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بھی نہیں برھائی جائیں گی اوربجٹ کے حوالے سے کسی کادباو قبول نہیں کیاجائے گا زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان لانے کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں اضافہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ اب ہم بتدریج خود انحصاری کی طرف جارہے ہیں قرضوں کا بوجھ کم سے کم کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ شرح نمو 6فیصد تک لے جائیں تاکہ روزگار میں اضافہ ہوجبکہ بہترین معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہوئی اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری بھی آئے گی انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری بدحالی کا شکار تھی،سپننگ ملز بند،پاورلومز کباڑ میں فروخت،ریفنڈز پھنسے ہوئے اور کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس میں عدم مساوات موجود تھی جس کی وجہ سے ہمارے صنعتکار یہاں سے صنعتیں بند کرکے بنگلہ دیش منتقل ہورہے تھے ان کا سلسلہ اب بند ہو چکا ہے اورشاندار نتائج حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔