وزیر اعظم آزادکشمیر

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے، وزیر اعظم آزادکشمیر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے، بھارت کا سید علی گیلانی کے انتقال کے معاملے پر شر مناک کردار سامنے آیا ہے، بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا، کشمیری عوام جرات کیساتھ اپنی آزاد ی کی جد وجہد کر رہی ہے انشا اللہ وہ کامیاب ہونگی۔

منگل کو آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں آزادکشمیر کے وزیر اعظم عبد القیوم نیازی اور گورنر پنجاب نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کوفوری طور لازم قراردیدیا ہے، ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آزادکشمیر میں صحت سمیت تمام شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ملاقات میں آزادکشمیر کے وزیر اعظم عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے، بھارت کا سید علی گیلانی کے انتقال کے معاملے پر شر مناک کردار سامنے آیا ہے، بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام جرات کیساتھ اپنی آزاد ی کی جد وجہد کر رہی ہے انشا اللہ وہ کامیاب ہونگی۔

دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بھی ریسکیو1122کی سروس کی فراہمی کیلئے پنجاب مکمل سپورٹ کر یگا، بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ ررہے ہیں،افغانستان میں امن بھی بھارت سے برداشت نہیں ہورہا مگروہ ناکام ہوگا۔