اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کل منگل کو لاہور کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم صوبائی حکومت کے اقدامات اور گورننس سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے ،وزیر اعظم عمران خان لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے،چیف سیکریٹری. آئی جی اور صوبائی بیوروکریسی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ،کابینہ ارکان سے ملاقات ،اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔
