وزیراعظم 243

وزیر اعظم عمران خان کا بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کیلئے ٹویٹ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔

قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی مں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے کمپواں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ جوابی کارروائی میں 4دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا،پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 اطراف سے سیکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں