وزیر اعظم عمران خان 188

وزیر اعظم عمران خان نےایف بی آر فیلڈ ورکرز کی تعریف

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر فیلڈ ورکرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر فیلڈ ورکرز کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جراتمندانہ ٹیکس آڈٹ کا نفاذ اور انسداد اسمگلنگ اقدامات خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ورکرز کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں