وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب محمد سرور ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال پر گفتگو اورصوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد متوقع اوورسیز کنونشن میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی برادری نہ صرف بھرپور شرکت کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی بھی رکھتی ہے۔گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھونگ میں جاری مندر کی بحالی کے کام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔اسکے علاوہ گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کشمیر الیکشن میں بڑی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔