لندن(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج و سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمان خان کا شمار فرض شناس ججوں میں ہوتا تھاجنہوں نے تمام عمر عدل و انصاف کے لئے کام کیا۔
وزیراعظم نے جسٹس خلیل الرحمان خان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس خلیل الرحمان خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے او ر ان کے درجات بلند فرمائے۔









