لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں۔
( ن )لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی پر کوئی سیاست نہیں کر رہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا( ن) لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا، جیل کے اندر اور باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔









