عطا اللہ تارڑ 30

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ابرار خالد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، علالت کے دوران ان سے مسلسل رابطہ رہا، مرحوم باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

مرحوم کا انتقال صحافی برادری کے لئے بڑا نقصان ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں