کیئر سٹارمر 39

وزرا یورپ کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں،برطانوی وزیراعظم

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے یورپی یونین کے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے منصوبوں میں شامل ہونے پر غور شروع کر دیا۔ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے پر غور کر رہے ہیں،

وزرا رواں ہفتے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ یورپین ڈیفنس فنڈ ایک ایسا مالیاتی پروگرام ہے جس کے تحت یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کے منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سکیورٹی، ڈرونز، اور دیگر فوجی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں