ورلڈکپ 135

ورلڈکپ، پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا

دبئی (رپورٹنگ آن لائن) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں