راشد لطیف 16

ورلڈ کپ میں ٹاپ کے فاسٹ بولرز ہوں گے اور ہم اسپن وکٹوں پر جشن منارہے،راشدلطیف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ 2027 کے ورلڈ کپ میں ٹاپ کے فاسٹ بولرز موجود ہوں گے اور ہم اسپن وکٹوں پر جیت کا جشن منارہے ہیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے ایک انٹرویومیں گفتگو میں کہا کہ 2023 سے 2026 سے تک دیکھ لیں ون ڈے اور ٹی 20 میں جب ہم ہارے تو ٹیم میں کون کون سے کھلاڑی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ، ایمرجنگ اور انڈر 19، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن دیکھ لیں ہم لوگ کہیں موجود ہی نہیں ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ ہمیں ری بلڈنگ میں ابھی سے چلے جانا چاہیے، 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے جاکر غلطی کررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس وہ کوالٹی نہیں ہے، دو گیندیں کان کے پاس سے جائیں گی آپ ہل بھی نہیں سکیں گے، ورلڈ کپ میں الگ ہی باؤنس ہوگا، دنیا کے سارے ٹاپ بولرز موجود ہوں گے جو سوئنگ اور سیم دونوں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ٹرننگ وکٹوں پر کھیل کر جیت کا جشن منارہے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2027 اکتوبر، نومبر میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں