نجم الحسین 56

ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بنگلادیش بورڈ کو مالی نقصان نہیں ہوگا، نجم الحسین

ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں نجم الحسین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بی سی بی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں۔بی سی بی فنانس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہو گا تو کھلاڑی کیسے رہیں گے؟۔

انہوںنے کہاکہ 2027ء تک ہمارا ریونیو متاثر نہیں ہوگا کیونکہ 2022ء میں آئی سی سی فنانس کمیٹی میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔نجم الحسین نے کہا کہ مستقبل کے ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں یہ بات اہم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ٹیمیں ایف ٹی پی کے تحت ہمارے پاس آئیں گی یا نہیں؟ یہ اہم سوال ہے، ورلڈ کپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا اس میں ہمارا کوئی نقصان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں