پاکستان 55

ورلڈ بلائنڈ گیمز،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

برمنگھم(رپورٹنگ آن لائن)برمنگھم میں شروع ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

کنگ ایڈورڈ اسکول گرانڈ برمنگھم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔پاکستان کے محمد سلمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نثار علی نے 46 اور بدر منیر نے 37 رنز بنائے۔ بھارت کے اے کے ریڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور این بادا نائیک نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم 7 وکٹ پر 169 رنز بناسکی، سنیل رمیش نے 62 اور دمبا راو تومپاکی نے 40 رنز بنائے۔ بھارت کے 5 کھلاڑی رن آٹ ہوئے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ منگل کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں