واٹس ایپ 219

واٹس ایپ پر آئندہ سال وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہو گا،ترجمان

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ پر آئندہ سال وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے کہاکہ انہوں نے واٹس ایپ ویب پر کچھ صارفین کے لیے ویڈیو اور وائس کالنگ کے اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ فی الحال واٹس ایپ پر صرف موبائل فون صارفین ہی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکتے ہیں لیکن اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب کا استعمال کرتے ہوئے بھی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکیں گے۔

تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو تمام تر صارفین کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں