کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی رمضان کا چاند نظر آتے ہی اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے اداس ہوگئیں۔حرامانی نے انسٹاگرام پر ساحل کی ایک سنسان منظر کی تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔
اْنہوں نے لکھا کہ’ابّو کے بغیر یہ ان کا پہلا رمضان ہے’۔اْنہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے والد سیّد فرّخ جمال کو دعائوں میں یاد رکھیں’۔پوسٹ کے آخر میں حرا مانی نے سب کی مشکلات میں آسانی کی دعا کی۔