مجتبی خامنہ ای 27

والد کو 10 رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا: مجتبی خامنہ ای

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے والد اور ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔

اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دبا کے آگے نہیں جھکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں والد کی موت کو شہادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتِ حال شدت اختیار کر رہی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔مجتبی خامنہ ای نے واضح کیا کہ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔نئے سپریم لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دبا کے آگے نہیں جھکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں