پوجا بھٹ

والد شراب پی کرگھر آئے تو والدہ نے بالکونی میں بند کردیا تھا، پوجا بھٹ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے والد اور معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے رات کو نشے میں دھت ہوکر گھر آنے کا انکشاف کیا ہے۔

مہیش بھٹ حال ہی میں بیٹی پوجا بھٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران پوجا نے والد سے ان کے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران گفتگو پوجا بھٹ نے والد کے سامنے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب ہم silver sand میں رہائش پذیر تھے، آپ نشے میں دھت گھر لوٹے تو بالکونی میں چلے گئے.

اس کے بعد والدہ نے آپ کو سمندر کے شور کے ساتھ ہی بالکونی میں ہی بند کردیا، اس کے بعد آپ زور زور سے دروازے کھٹکھٹا کر مجھے اور والدہ کو کرن ، پوجا کہہ کہہ کر بلا رہے تھے ۔پوجا نے مزید کہا کہ میں نے اٹھ کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو والدہ نے مجھے منع کردیا کہ تم دروازہ نہیں کھول سکتی کیوں کہ یہ مناسب نہیں وہ ہر روز شراب پی کر گھر آتا ہے.

یہ اس کیلئے اچھا نہیں، میں نے والدہ سے سوال کیا کہ اگر وہ گرگئے تو، جس پر والدہ نے کہا تھا کہ تم ہمیشہ اپنے والد کی حمایت کرتی ہو، اس کے بعد میں نے ان سے لڑائی کی اور چھوڑ کر چلی آئی۔ پوجا بھٹ نے مزید بتایا کہ اس کے بعدآپ مجھے میرے سرہانے بیٹھے ایک ایسی عورت کے بارے میں بتا رہے تھے کہ جو آپ سے ملتی تھی اس کا نام سونی تھا، آپ نے بتایا تھا کہ آپ اس سے شادی کرکے یہاں سے چلے جائیں گے.

میں نے آپ کی اس گفتگو کو بھی اپنے لیے ایک اعزاز سمجھا تھا کہ آپ نے میری ماں کو بتانے سے بھی پہلے مجھے بتایا تھا ۔یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی اپنی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے ایک بیٹی پوجا بھٹ اور بیٹا راہول بھٹ ہیں، کرن بھٹ سے شادی ختم ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں اور شاہین بھٹ ہیں۔