اچھی خان 134

واقعہ کربلا حق وسچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے،اچھی خان

خالق نگر (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی اور اتحاد کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں لازوال قربانی دے کر دین اسلام کو سربلند کیا ان کا پیغام بلاتفریق تمام انسانوں اور آزادی کی تحریکوں کے لئے مشعل راہ ہے،اچھی خان نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر کے واضح پیغام دیا کہ حق کے راستے کو کسی بھی صورت چھوڑا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق وسچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔

حضرت امام حسین کی ذات گرامی رہتی دنیا تک پوری کائنات کے لئے مشعل راہ ہے حضرت امام حسین کی ذات گرامی اسلامی تاریخ میں حق وصداقت، جرات وشجاعت، عزم واستقلال، ایمان وعمل، ایثاروقربانی، تسلیم ورضا، اطاعت ربانی، عشق ووفا اور صبر کی بے مثال داستان ہے جس کو تاقیامت سنہری حروف میں تحریر کیا جاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں