نیٹو 136

نیٹو کے سربراہ کا یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے خلاف انتباہ

میونخ (ر پورٹنگ آن لائن)میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک جرمن خبر رساں ادارے کو دیے گئے بیان میں کہی۔ مشرقی یوکرائن میں گزشتہ ایک ہفتے سے کییف حکومت کے دستوں اور ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے مابین معمولی جھڑپیں جاری ہیں۔

یورپی مبصرین کی طرف سے ہفتے کے روز اس بحران زدہ خطے میں جنگ بندی کی تقریبا دو ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دریں اثنا یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ فون پر گفتگو میں روس کے ساتھ اپنے آئندہ مذاکرات میں تعطل میں کمی کے ممکنہ طریقوں سے متعلق مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں