برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپی دارالحکومت برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں روس یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے جنگ کی تازہ صورتحال اور خطرات کا جائزہ لیا، اتحادی ممالک کی مشترکہ فوجی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، رکن ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔
دفاعی حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات اجلاس کا مرکزی موضوع رہے، امریکا کی نمائندگی ڈپٹی سیکرٹری کرسٹوفر لینڈا نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں موجودہ حالات کے مطابق نیٹو کی ترجیحات طے کی گئیں،خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے ممکنہ اثرات پر وزرا نے تشویش ظاہر کی،
کئی ممالک نے علاقائی سلامتی کے لئے اضافی تعاون کی تجویز دی، شرکا نے مشترکہ دفاعی نظام مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔









