رجب طیب ایردوآن 177

نیٹو ممالک سے پابندیوں کی نہیں معاونت کی توقع رکھتے ہیں،ترک صدر

انقرہ ( ر پورٹنگ آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہیں نیٹو اتحادیوں سے پابندیوں نہیں بلکہ معاونت کی توقع کرنی چاہیے۔ امریکا کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کی باتیں سن کر دکھ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اور یورپی اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نیٹو پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرے گا،ایردوآن نے زور دے کر کہا کہ ترکی پر پابندیوں سے ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے،ممکنہ پابندیوں کے پیش نظرترک صدر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بچت ترک لیرا میں منتقل کریں،انہوں نے کہا کہ ترکی توقع کرتا ہے کہ امریکا اس کا نیٹو کا شراکت دار روس کے ‘ایس -400’ فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیاں عاید کرنے کے بجائے اس کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پابندیوں کے عمل سے واشنگٹن کے اقدام سے پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں