لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں،حکومتی فیصلے پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے، اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے تھی۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اتفاق رائے سے نیٹ میٹرنگ پالیسی بناتے اور اِس پر عمل کرتے، پالیسی سے انحراف کے نتائج ہوں گے۔









