ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیو یارک کی میئرشپ کے امیدوار ظہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو خوفناک اور کمیونسٹ قرار دیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے یہ بہت بری خبر ہے لیکن وہ ممدانی کے ساتھ بہت مزہ کرنے جا رہے ہیں.

وہ دیکھنا چاہیں گے کہ ممدانی کو پیسے لینے کے لیے وائٹ ہاس آنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔