قومی اسکواڈ 141

نیوزی لینڈ،انگلینڈ کیخلاف سیریزسمیت آئی سی سی مینزٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈکا اعلان آج ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ سیریز کے بعد5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 25 ستمبر،دوسرا26 ستمبر تیسرا ،

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 ستمبر،چوتھا یکم اکتوبر جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 3 اکتوبر کوقذافی اسٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی13 اکتوبرکوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ،دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں