محمد عباس 133

نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے ڈیبیو میچ پر پاکستان کیخلاف ریکارڈ بنا دیا

ہملٹن(رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

نیپیئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔

محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد عباس 26 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں