قومی کرکٹ ٹیم 142

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

راولپنڈی(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ اسکواڈمیں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محموددونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں