ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے آئی پی ایل میں بد انتظامی کا پول کھول دیا۔
کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا ہے ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2026 میں شرکت پر پوری رقم ادا نہیں کی ہے، مچل سینٹنر نے کہا ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ ادا کیا، 2 کروڑ روپے ادا نہیں کئے۔
مچل سینٹنر نے کہا کہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے آئی پی ایل کا پہلا میچ نہیں کھیل سکا تھا، کیوی آل راونڈر نے مزید کہا واپس آیا دہلی کے خلاف میچ کھیلا، انجری کا شکار ہوا اور ایک ہفتے کے لئے باہر ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ واپس آیا پھر انجری کا شکار ہو گیا اور گھر واپس چلا گیا، لگا فٹ ہونے میں 8 ہفتے لگیں گے لیکن 4 ہفتے میں فٹ ہو گیا، جلد فٹ ہونے پر میرے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں۔
کیوی کھلاڑی کا مزید کہنا ہے کہ آئی پی ایل قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی انجرڈ ہو تو آکشن کے وقت دستخط شدہ رقم ملتی ہے۔









