اظہر علی ن 156

نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

ہملٹن (ر پورٹنگ آن لائن)سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے بائولرز کا کردار اہم ہے۔اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار بائولرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں