نیوزی لینڈ 177

نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا

کرائسٹ چرچ(رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نیپئر کے مکلین پارک میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے سبب ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا،نیدرلینڈز کی ٹیم کا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہونا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب 29 مارچ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1996 کے بعد یہ پہلا ون ڈے میچ ہوگا۔دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں