نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 64

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 فروری سے مانٹ مانگنوئی میں شروع ہو گا

مائونٹ مانگنوئی(رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 فروری سے مانٹ مانگنوئی میں شروع ہو گا ۔انگلینڈ کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دور ان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 فروری تک بے اوول، مانٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم سادی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کو بین سٹوکس لیڈ کریں گے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں