علاج معالجے 267

نیورو انسٹی ٹیوٹ میں علاج معالجے کے جدید طریقوں کا بیرون ملک بھی اعتراف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں علاج معالجے کیلئے جدید تکنیک اور ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ مہارت کا بیرون ملک میں بھی اعتراف کیا جا رہا ہے اور یہاں دی جانے والی سہولتوں اور اختیار کیے جانے والے طریقوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا سینئر صحافی جن کو ریڑھ کی ہڈی او پی ایل ایل کا مرض لاحق تھانے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے کامیاب پیچیدہ آپریشن کروانے کے بعد جب امریکہ میں ڈاکٹرز کو چیک اپ کروایا تو وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کے کسی ادارے میں اس قدر جدت کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔یہ صحافی بیرون ملک پنز کے معیار کی تعریف سن کر خوش ہوئے اور اس کا بر ملا اظہار کیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پیچیدہ آپریشن ہمارے لئے معمول بن چکے ہیں اور سینئر صحافی ریڑھ کی ہڈی او پی ایل ایل کے مرض میں مبتلا تھے اُس کا نہائیت نفاست کے ساتھ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں آپریشن کیا گیا جس کی امریکہ کے ڈاکٹرز بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعریف ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پنز کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ جاپان میں بہت زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس مرض کے کافی مریض پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پیچیدہ اور مشکل آپریشن ہونے سے لوگ بھاری مالی اخراجات سے بچ گئے ہیں جس سے اُن کا وقت اور زر مبادلہ بھی بھی محفوظ ہوا۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس مرض کے حوالے سے بتایا کہ گردن اور مہروں میں اضافی کیلشیم بن جانے کی وجہ سے وہ اپنی قدرتی ساخت سے ہٹ کر لچکیلے پن میں چلے جاتے ہیں جس کے باعث یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنز میں کئی ایک معروف شخصیات کے بھی کامیاب آپریشنز کئے جا چکے ہیں اور ہم نے ثابت کیا ہے کہ یہاں مریضوں کو وہ سہولیات دی جارہی ہیں جو بعض ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں