فٹبالر نیمار 36

نیمار کی 2026 ورلڈ کپ کے لیے برازیل اسکواڈ میں واپسی

لزبن (رپورٹنگ آن لائن)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔انجری کے باعث طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے نیمار کی واپسی پر شائقین فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔برازیلین فٹبال فیڈریشن کے مطابق نیمار مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ نیمار گزشتہ برس شدید انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ کئی اہم میچز سے محروم رہے تاہم اب ان کی واپسی کو برازیل کی ورلڈ کپ مہم کے لیے بھرپور طاقت قرار دیا جارہا ہے۔فٹبال ماہرین کے مطابق نیمار کی موجودگی سے برازیل کی اٹیکنگ لائن مزید مضبوط ہوگی اور ٹیم کو عالمی ٹائٹل جیتنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں