اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں حسن اقبال نے کہا کہ اجلاس کا دو ٹوک پیغام تھا کہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ فورم پر ایسی گفتگو نہیں ہوئی کہ کوئی ایک صوبہ دوسرے صوبے پر کوئی باغیانہ کارروائی کرے۔ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ شاید پی ٹی آئی کے سمجھدار لوگ بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔