سلمان علی آغا 26

نیدرلینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ فہیم اشرف کو جاتا ہے، سلمان علی آغا

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف جیت کا کریڈٹ فہیم اشرف کو جاتا ہے۔

نیدر لینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی۔

انہوںنے کہاکہ بیٹنگ کے دوران لگا تار وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اگلے میچز میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں