عہدیداروں 20

نیتن یاہو کی ٹرمپ کو جنگ بندی سے گریز کی درخواست، ایران سے سخت شرائط پر اصرار

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کو کال کر کے کہا جنگ بندی نہ کریں۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا ایران نے امریکی شرائط مانیں تو سیز فائر ہوگا جبکہ ٹرمپ نے کہا اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران سے افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے یقین دہانی کرائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اس بات پر بھی سخت مؤقف اپنایا کہ ایران کو افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا اور مستقبل میں یورینیم افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ امریکا اس مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس رابطے سے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں مزید پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں